QR CodeQR Code

انصار حسینی نے کربلا میں ایثار و وفا کا ایسا باب رقم کیا جس کی مثال نہیں ملتی، علامہ حسن ظفر نقوی

10 Aug 2021 23:20

کراچی کے امام بارگاہ شریکتہ الحسینؑ میں محرم الحرام کی پہلی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین نے کہا کہ کربلا دنیا بھر کے مظلوموں کو حوصلہ عطا کرتی ہے، کربلا عالم اسلام کے اختلاف نہیں بلکہ اتحاد وحدت کا مرکز ہے اور اسلام کے دفاع کا سب سے بڑا مورچہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ کربلا میں جناب سید الشہدا امام حسین (ع) اور ان کے رفقا کی قربانی نے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے حق و صداقت کے پرچم کو سربلند کردیا، اسلام کی راہ میں کربلا والوں کی قربانیاں تاریخ بشریت کا ایک سنہرا باب ہیں۔ کراچی کے امام بارگاہ شریکتہ الحسینؑ میں محرم الحرام کی پہلی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ انصار حسینی نے کربلا میں ایثار وفا کا ایک ایسا باب رقم کردیا جس کی مثال نہیں ملتی، کربلا دنیا بھر کے مظلوموں کو حوصلہ عطا کرتی ہے، کربلا عالم اسلام کے اختلاف نہیں بلکہ اتحاد وحدت کا مرکز ہے اور اسلام کے دفاع کا سب سے بڑا مورچہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 947860

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/947860/انصار-حسینی-نے-کربلا-میں-ایثار-وفا-کا-ایسا-باب-رقم-کیا-جس-کی-مثال-نہیں-ملتی-علامہ-حسن-ظفر-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org