QR CodeQR Code

کوئٹہ، سریاب روڈ پر درزی کی دکان پر دستی بم حملہ، دو افراد زخمی

12 Aug 2021 18:45

حملے کے نتیجے میں زخمی ہونیوالوں کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے۔ کوئٹہ میں دستی بم حملوں کے سلسلے میں اضافہ ہو رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر میں دستی بم حملوں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوا ہے، جس کی وجہ سے شہری خوف و ہراس کا شکار ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ کیچی بیگ شہید چوک پر واقع درزی کی دکان پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جن کی حالت بہتر ہے۔ چھیپا ذرائع کے مطابق کہ زخمی ہونے والے افراد کا تعلق کوئٹہ کے علاقے دشت اور کلی محمد شہی سریاب روڈ سے ہے۔


خبر کا کوڈ: 948204

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/948204/کوئٹہ-سریاب-روڈ-پر-درزی-کی-دکان-دستی-بم-حملہ-دو-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org