QR CodeQR Code

محکمہ داخلہ پنجاب نے 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا

15 Aug 2021 09:27

چھٹیاں 18 اگست بروز بدھ (9 محرم) اور 19 اگست بروز جمعرات (10 محرم) کو ہوں گی۔ یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے نویں اور دسویں محرم پر ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے یوم عاشور کے موقع پر صوبہ پنجاب میں دو چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ چھٹیاں 18 اگست بروز بدھ  (9 محرم) اور 19 اگست بروز جمعرات (10 محرم) کو ہوں گی۔ یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے نویں اور دسویں محرم پر ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی ہے۔ پابندی کا اطلاق لاہور سمیت پورے پنجاب میں ہوگا، تاہم اس پابندی کا اطلاق خواتین، بچوں اور صحافیوں پر نہیں ہوگا۔
 


خبر کا کوڈ: 948674

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/948674/محکمہ-داخلہ-پنجاب-نے-9-اور-10-محرم-کو-عام-تعطیل-کا-اعلان-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org