0
Sunday 15 Aug 2021 09:27

محکمہ داخلہ پنجاب نے 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا

محکمہ داخلہ پنجاب نے 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے یوم عاشور کے موقع پر صوبہ پنجاب میں دو چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ چھٹیاں 18 اگست بروز بدھ  (9 محرم) اور 19 اگست بروز جمعرات (10 محرم) کو ہوں گی۔ یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے نویں اور دسویں محرم پر ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی ہے۔ پابندی کا اطلاق لاہور سمیت پورے پنجاب میں ہوگا، تاہم اس پابندی کا اطلاق خواتین، بچوں اور صحافیوں پر نہیں ہوگا۔
 
خبر کا کوڈ : 948674
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش