QR CodeQR Code

امریکی ڈالر کا ریٹ 164 روپے سے تجاوز کرگیا

16 Aug 2021 19:22

افغانستان میں تبدیل ہوتی ہوئی صورتحال اور افغان کرنسی میں لین دین بند ہونے کے منفی اثرات پاکستان میں پیر کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں پر بھی مرتب ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈالر کے انٹر بینک ریٹ 164 روپے سے بھی تجاوز کرگئے۔ افغانستان میں تبدیل ہوتی ہوئی صورتحال اور افغان کرنسی میں لین دین بند ہونے کے منفی اثرات پاکستان میں پیر کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں پر بھی مرتب ہوئے۔ ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید کمزوری سے دوچار ہوا اور ڈالر کا انٹر بینک ریٹ 164 روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔ پیر کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 19 پیسے کے اضافے سے 164.19 روپے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 20 پیسے کے اضافے سے 164.50 روپے پر بند ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 948916

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/948916/امریکی-ڈالر-کا-ریٹ-164-روپے-سے-تجاوز-کرگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org