0
Monday 16 Aug 2021 19:22

امریکی ڈالر کا ریٹ 164 روپے سے تجاوز کرگیا

امریکی ڈالر کا ریٹ 164 روپے سے تجاوز کرگیا
اسلام ٹائمز۔ ڈالر کے انٹر بینک ریٹ 164 روپے سے بھی تجاوز کرگئے۔ افغانستان میں تبدیل ہوتی ہوئی صورتحال اور افغان کرنسی میں لین دین بند ہونے کے منفی اثرات پاکستان میں پیر کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں پر بھی مرتب ہوئے۔ ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید کمزوری سے دوچار ہوا اور ڈالر کا انٹر بینک ریٹ 164 روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔ پیر کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 19 پیسے کے اضافے سے 164.19 روپے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 20 پیسے کے اضافے سے 164.50 روپے پر بند ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 948916
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش