QR CodeQR Code

کوئٹہ کچہری کی کینٹینز میں مضر صحت اشیاء کا استعمال، جرمانہ عائد

16 Aug 2021 21:16

کینٹینز کو دودھ میں ملاوٹ اور سموسوں کی تیاری میں مضر صحت چائنیز نمک اور غیر معیاری فوڈ کلرز استعمال کرنے پر جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت اشیاء کے استعمال پر 2 کینٹینز کو جرمانہ عائد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کچہری کی کینٹینز کو دودھ میں ملاوٹ اور سموسوں کی تیاری میں مضر صحت چائنیز نمک اور غیر معیاری فوڈ کلرز استعمال کرنے پر جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ کینٹینز کے خلاف بی ایف اے کو متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں، جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔


خبر کا کوڈ: 948937

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/948937/کوئٹہ-کچہری-کی-کینٹینز-میں-مضر-صحت-اشیاء-کا-استعمال-جرمانہ-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org