0
Monday 16 Aug 2021 21:16

کوئٹہ کچہری کی کینٹینز میں مضر صحت اشیاء کا استعمال، جرمانہ عائد

کوئٹہ کچہری کی کینٹینز میں مضر صحت اشیاء کا استعمال، جرمانہ عائد
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت اشیاء کے استعمال پر 2 کینٹینز کو جرمانہ عائد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کچہری کی کینٹینز کو دودھ میں ملاوٹ اور سموسوں کی تیاری میں مضر صحت چائنیز نمک اور غیر معیاری فوڈ کلرز استعمال کرنے پر جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ کینٹینز کے خلاف بی ایف اے کو متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں، جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔
خبر کا کوڈ : 948937
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش