QR CodeQR Code

کربلا مسلمانوں کو متحد کرنے کا عظیم پلیٹ فارم ہے، علامہ حسن ظفر نقوی

18 Aug 2021 23:39

بوتراب امام بارگاہ کراچی میں مجلس عزا سے خطاب کے دوران معروف عالم دین کا کہنا تھا کہ آج ساری دنیا میں شمع حسینی کے پروانے پیغام حسینی کو عام کرنے میں مصروف ہیں، فرزند رسولؑ سب کے لئے ہیں اور ان کی قربانی بھی ساری انسانیت کے لئے ہے۔


اسلام ٹائمز۔  معروف عالم دین علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ امام حسینؑ کی یاد منانا کسی ایک گروہ سے مخصوص نہیں بلکہ امام حسینؑ کا ذکر اور یاد ساری انسانیت مناتی ہے۔ بوتراب امام بارگاہ کراچی میں محرم الحرام کی نویں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ آج ساری دنیا میں شمع حسینی کے پروانے پیغام حسینی کو عام کرنے میں مصروف ہیں، اگر مسلمان سمجھ لیں تو کربلا سارے مسلمانوں کو متحد کرنے کا عظیم پلیٹ فارم ہے، فرزند رسولؑ سب کے لئے ہیں اور ان کی قربانی بھی ساری انسانیت کے لئے ہے۔


خبر کا کوڈ: 949219

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/949219/کربلا-مسلمانوں-کو-متحد-کرنے-کا-عظیم-پلیٹ-فارم-ہے-علامہ-حسن-ظفر-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org