QR CodeQR Code

بہاولنگر دھماکہ پنجاب حکومت کی نااہلی ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

19 Aug 2021 23:12

اپنے ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ ڈی پی او بہاولنگر کو فی الفور عہدے سے ہٹایا جائے، پنجاب حکومت مختلف طریقوں سے پہلے ہی عزاداری کے پروگرامات کے رستوں میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے بہاولنگر میں جلوس عاشورہ پر حملے کی مذمت کر دی۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بہاولنگر دھماکہ پنجاب حکومت کی نااہلی ہے، پنجاب حکومت عزاداروں کو تحفظ دینے میں ناکام رہی، ڈی پی او بہاولنگر کو فی الفور عہدے سے ہٹایا جائے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت مختلف طریقوں سے پہلے ہی عزاداری کے پروگرامات کے رستوں میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی تھی۔ واضح رہے کہ بہاولنگر شہر میں جلوس کے راستے پر واقع ایک مسجد کی چھت سے دستی بموں سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 3 عزادار شہید جبکہ 60 سے زیادہ زخمی ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 949338

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/949338/بہاولنگر-دھماکہ-پنجاب-حکومت-کی-نااہلی-ہے-علامہ-ناصر-عباس-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org