QR CodeQR Code

بیلہ کے مقام پر مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، متعدد افراد زخمی

22 Aug 2021 16:37

مسافر کوچ اور مخالف سمت سے آنیوالے ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کراچی شاہراہ پر مسافر بس اور ٹرک کے درمیان حادثے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مین آر سی ڈی شاہراہ کراڑو کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ اور مخالف سمت سے آنے والے ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ حادثے کے بعد ریسکیو سینٹر کراڑو کے رضاکار موقع پر پہنچ گئے اور ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ دو شدید زخمیوں کو ریسکیو کرکے سول ہسپتال بیلہ منتقل کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 949767

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/949767/بیلہ-کے-مقام-پر-مسافر-بس-اور-ٹرک-میں-تصادم-متعدد-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org