QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان، فورسز کی کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک

22 Aug 2021 22:40

بویا میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا، ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا، ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائی کے بعد علاقے میں تلاشی کا عمل جاری ہے تاکہ علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کو ختم کیا جا سکے۔


خبر کا کوڈ: 949795

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/949795/شمالی-وزیرستان-فورسز-کی-کارروائی-ایک-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org