QR CodeQR Code

اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان

24 Aug 2021 21:27

باخبر ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے، جس پر اسپیکر نے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور بلوچستان اسمبلی کے موجودہ اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے مشاورت کے لئے وقت مانگ لیا ہے، جس کے بعد ان کی شمولیت کے امکانات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبے کی حکومتی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی میں اختلافات بڑھ گئے ہیں، جس کی وجہ سے اہم ارکان کے مابین تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے، جس پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے مشاورت کے لئے وقت مانگ لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 950194

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/950194/اسپیکر-بلوچستان-اسمبلی-کی-پیپلز-پارٹی-میں-شمولیت-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org