QR CodeQR Code

لیویز فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جام کمال

26 Aug 2021 21:02

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے لیویز اہلکاروں کی شہادت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز بہادری کیساتھ دہشتگردوں کا مقابلہ کر رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اپنے بیان میں مانگی ڈیم کے قریب لیویز فورس کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں لیویز جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جام شہادت نوش کرنے والے لیویز کے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز بہادری کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہی ہیں۔ اس قسم کے ہتھکنڈوں سے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ بلوچستان میں امن کے قیام کے لئے لیویز فورس سمیت تمام فورسز کے اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ وزیراعلی نے واقعے میں زخمی ہونے والے لیویز اہلکاروں کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت اور زخمی ہونے والے لیویز اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا۔


خبر کا کوڈ: 950572

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/950572/لیویز-فورسز-کی-قربانیاں-رائیگاں-نہیں-جائیں-گی-جام-کمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org