QR CodeQR Code

سندھ حکومت کا 9ویں سے 12ویں کلاس کے طلباء کی ویکسینیشن کا فیصلہ

26 Aug 2021 22:26

ڈی جی ہیلتھ سندھ نے ضلعی افسران کو 6 روزہ پلان بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت سندھ نے 9ویں سے 12ویں کلاس تک کے طلباء کی ویکسینیشن کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے 9ویں کلاس سے لے کر 12ویں کلاس تک کے طلبہ و طالبات کی ویکسینیشن کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے ڈی جی ہیلتھ سندھ نے ضلعی افسران کو 6 روزہ پلان بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ ڈاکٹر ارشاد میمن نے کہا کہ محکمہ صحت سندھ کا عملہ تمام نجی و سرکاری اسکول و کالجز میں جا کر طلبہ و طالبات کی ویکسینیشن کرے۔


خبر کا کوڈ: 950583

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/950583/سندھ-حکومت-کا-9ویں-سے-12ویں-کلاس-کے-طلباء-کی-ویکسینیشن-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org