QR CodeQR Code

مظفر گڑھ میں 65 سالہ بدبخت شخص کی 7 سالہ بچی سے زیادتی

27 Aug 2021 12:18

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کو اسکول جاتے ہوئے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق 7 سالہ بچی کو ملزم نظر نامی شخص نے اپنی کریانہ کی دکان پر زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع مظفر گڑھ کے شہر سلطان میں پولیس نے 7 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم 65 سالہ بدبخت شخس کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے تھانہ شہر سلطان کی حدود میں 7 سالہ معصوم بچی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کو اسکول جاتے ہوئے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق 7 سالہ بچی کو ملزم نظر نامی شخص نے اپنی کریانہ کی دکان پر زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔ اور  اس کے خلاف زیادتی کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے، ملزم کی عمر 65 سال ہے، جب کہ متاثرہ بچی کو طبی معائنہ کرانے کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے، رپورٹ آنے کے بعد ملزم کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 950640

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/950640/مظفر-گڑھ-میں-65-سالہ-بدبخت-شخص-کی-7-بچی-سے-زیادتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org