QR CodeQR Code

پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی کی دشمنی میں دوست بن گئے، ناصر حسین شاہ

28 Aug 2021 21:19

اپنے بیان میں وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ تین سال میں صرف انتقامی کارروائیاں کی گئیں جبکہ مراد علی شاہ کے 3 سال میں سندھ باقی تمام صوبوں سے کئی گنا بہتر ہیں، سندھ میں ترقیاتی کام اور صحت کا نظام قابلِ تعریف ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی میڈیا سے گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کی دشمنی میں دوست بن گئے۔ اپنے بیان میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ تین سال میں صرف انتقامی کارروائیاں کی گئیں جبکہ مراد علی شاہ کے 3 سال میں سندھ باقی تمام صوبوں سے کئی گنا بہتر ہیں۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ میں ترقیاتی کام اور صحت کا نظام قابلِ تعریف ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ مراد علی شاہ پورے ملک میں سب سے زیادہ کامیاب وزیراعلیٰ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 950908

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/950908/پی-ٹی-ا-ئی-اور-ایم-کیو-پیپلز-پارٹی-کی-دشمنی-میں-دوست-بن-گئے-ناصر-حسین-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org