QR CodeQR Code

وفاقی حکومت عوام کا معاشی قتل کر رہی ہے، نثار کھوڑو

29 Aug 2021 22:09

حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئر پی پی رہنما نے کہا کہ ارسا کے چیئرمین کی عمر 74 سال ہے لیکن ابھی تک ملازمت پر ہیں، جبکہ وفاقی حکومت نے سندھ سے تعلق رکھنے والے 16 ہزار ملازمین کو نکالا ہے، ارسا کا چیئرمین سندھ سے مقرر کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ نااہل حکومت زمینی حقائق سے لا علم ہے، حکومت عوام کا معاشی قتل کر رہی ہے۔ حیدرآباد میں سیینیٹر تاج حیدر، وقار مہدی، جام خان شورو اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ ارسا کے چیئرمین کی عمر 74 سال ہے لیکن ابھی تک ملازمت پر ہیں، جبکہ وفاقی حکومت نے سندھ سے تعلق رکھنے والے 16 ہزار ملازمین کو نکالا ہے۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ ارسا کا چیئرمین سندھ سے مقرر کیا جائے۔ پی پی رہنما نے کہا کہ 5 ستمبر سے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے، کیونکہ حکومت نے احتجاج کے سوا دوسرا راستہ نہیں چھوڑا۔


خبر کا کوڈ: 951048

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/951048/وفاقی-حکومت-عوام-کا-معاشی-قتل-کر-رہی-ہے-نثار-کھوڑو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org