QR CodeQR Code

کراچی میں جمعہ اور اتوار کو کاروبار بند رہے گا، محکمہ داخلہ سندھ

29 Aug 2021 22:15

حکم نامے میں کہا گیا کہ کراچی اور حیدرآباد میں مزارات بند رہیں گے، پابندیاں یکم سے 15 ستمبر تک ہوں گی، انڈور جم صرف ویکسینیٹڈ افراد استعمال کرسکیں گے، کراچی اور حیدرآباد میں بازار رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں کورونا وائرس کی ایس اوپیز سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا، کراچی میں جمعہ اور اتوار کو کاروبار بند رہے گا، جبکہ حیدرآباد میں جمعے اور ہفتے کو کاروبار بند رکھا جائے گا۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ پر پابندی ہوگی، آؤٹ ڈور ڈائننگ کی رات دس بجے تک اجازت ہوگی۔ حکم نامے کے مطابق فوڈ ڈیلیوری 24 گھنٹے کی جاسکے گی، شادی ہالز میں تقریبات پر پابندی برقرار رہے گی۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں مزارات بند رہیں گے، پابندیاں یکم سے 15 ستمبر تک ہوں گی۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ انڈور جم صرف ویکسینیٹڈ افراد استعمال کرسکیں گے، کراچی اور حیدرآباد میں بازار رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ سندھ کے باقی شہروں میں بازار رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے۔ محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ میڈیکل اسٹورز، بیکریاں، سی این جی اسٹیشن، پیٹرول پمپ 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 951050

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/951050/کراچی-میں-جمعہ-اور-اتوار-کو-کاروبار-بند-رہے-گا-محکمہ-داخلہ-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org