QR CodeQR Code

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سندھ ارباب غلام رحیم کی طبیعت ناساز، اسپتال میں داخل

31 Aug 2021 22:47

سابق وزیرِاعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کو دل میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، ان کو دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کے سبب اہل خانہ اسپتال لے کر پہنچے۔ ڈاکٹرز نے صحت کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے چند روز نگرانی میں رکھنے اور آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان کے معاونِ خصوصی برائے سندھ ارباب غلام رحیم کو دل میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاونِ خصوصی اور سابق وزیرِاعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کو دل میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کو دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کے سبب اہل خانہ اسپتال لے کر پہنچے۔ ڈاکٹرز نے صحت کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے چند روز نگرانی میں رکھنے اور آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے اسپتال جاکر ڈاکٹر ارباب رحیم کی عیادت کی اور ان کی خیریت بھی دریافت کی۔


خبر کا کوڈ: 951466

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/951466/وزیراعظم-کے-معاون-خصوصی-برائے-سندھ-ارباب-غلام-رحیم-کی-طبیعت-ناساز-اسپتال-میں-داخل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org