0
Tuesday 31 Aug 2021 22:47

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سندھ ارباب غلام رحیم کی طبیعت ناساز، اسپتال میں داخل

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سندھ ارباب غلام رحیم کی طبیعت ناساز، اسپتال میں داخل
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان کے معاونِ خصوصی برائے سندھ ارباب غلام رحیم کو دل میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاونِ خصوصی اور سابق وزیرِاعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کو دل میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کو دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کے سبب اہل خانہ اسپتال لے کر پہنچے۔ ڈاکٹرز نے صحت کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے چند روز نگرانی میں رکھنے اور آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے اسپتال جاکر ڈاکٹر ارباب رحیم کی عیادت کی اور ان کی خیریت بھی دریافت کی۔
خبر کا کوڈ : 951466
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش