QR CodeQR Code

آرمی چیف سے جرمن وزیر خارجہ کی ملاقات، کابل سے انخلا میں تعاون پر اظہار تشکر

1 Sep 2021 14:42

راولپنڈی میں جرمن وزیر خارجہ اور آرمی چیف کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں افغانستان کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمنی کے وزیر خارجہ کی راولپنڈی میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں افغانستان کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ جرمن وزیر خارجہ نے ملاقات کے دوران خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کا اعتراف کیا اور کابل سے انخلاء میں پاکستان کے تعاون پر بھی پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور باہمی فائدہ مند دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔


خبر کا کوڈ: 951557

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/951557/آرمی-چیف-سے-جرمن-وزیر-خارجہ-کی-ملاقات-کابل-انخلا-میں-تعاون-پر-اظہار-تشکر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org