QR CodeQR Code

متنازع تقریر کا الزام، لاہور میں علامہ شہنشاہ نقوی کیخلاف مقدمہ درج

2 Sep 2021 11:08

تھانہ ستوکتلہ میں شہری خالد محمود ولد خواجہ اصغر علی نے درخواست دائر کی کہ ذاکر شہنشاہ نقوی نے اپنے تقریر کے دوران صحابہؓ کی شان میں گستاخانہ الفاظ استعمال کئے اور ان کی تقریر کو ’’باقر ٹی وی‘‘ پر بھی نشر کیا گیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ علامہ شہنشاہ نقوی کے ان الفاظ سے صحابہ کرام کی توہین ہوئی اور ہمارے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کے تھانہ ستوکتلہ میں ممتاز عالم دین علامہ شہنشاہ نقوی کیخلاف توہین صحابہ کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ستوکتلہ میں شہری خالد محمود ولد خواجہ اصغر علی نے درخواست دائر کی کہ ذاکر شہنشاہ نقوی نے اپنے تقریر کے دوران صحابہؓ کی شان میں گستاخانہ الفاظ استعمال کئے اور ان کی تقریر کو ’’باقر ٹی وی‘‘ پر بھی نشر کیا گیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ علامہ شہنشاہ نقوی کے ان الفاظ سے صحابہ کرام کی توہین ہوئی اور ہمارے جذبات مجروح ہوئے ہیں، جس پر ان کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ پولیس تھانہ ستوکتلہ نے شہری خالد محمود کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔


خبر کا کوڈ: 951717

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/951717/متنازع-تقریر-کا-الزام-لاہور-میں-علامہ-شہنشاہ-نقوی-کیخلاف-مقدمہ-درج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org