QR CodeQR Code

ڈی جی خانہ فرہنگ ایران جعفر روناس کا ادارہ منہاج الحسینؑ کا دورہ

آقائے جعفر روناس نے علامہ محمد عباس قمی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا

3 Sep 2021 21:16

ڈی جی خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران کا کہنا تھا کہ علامہ محمد عباس قمی کی ذکر آل محمدؑ کیلئے خدمات لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علامہ محمد عباس قمی نے پاکستان میں ذاکری کو ایک نئی جہت دی۔ اس موقع آقائے جعفر روناس نے علامہ محمد عباس قمی کی قبر پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک حسینیہ پاکستان اور ادارہ منہاج الحسینؑ جوہر ٹاون لاہور کے سربراہ علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر سے علامہ محمد عباس قمی مرحوم کی وفات پر اظہار تعزیت کیلئے آنے والوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آج ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور آقائے جعفر روناس نے ادارہ منہاج الحسینؑ کا دورہ کیا اور علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آقائے جعفر روناس نے علامہ محمد عباس قمی کی بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

ڈی جی خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران کا کہنا تھا کہ علامہ محمد عباس قمی کی ذکر آل محمدؑ کیلئے خدمات لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علامہ محمد عباس قمی نے پاکستان میں ذاکری کو ایک نئی جہت دی۔ اس موقع آقائے جعفر روناس نے علامہ محمد عباس قمی کی قبر پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ علامہ محمد حسین اکبر نے جعفر روناس کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ 


خبر کا کوڈ: 951972

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/951972/ڈی-جی-خانہ-فرہنگ-ایران-جعفر-روناس-کا-ادارہ-منہاج-الحسین-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org