QR CodeQR Code

پنجگور، ریٹائرڈ لیویز اہلکار کی گاڑی پر دستی بم حملہ

3 Sep 2021 21:18

سراوان میں نامعلوم افراد نے ریٹائرڈ اہلکار کی گاڑی پر دستی بم پھینک دیا، جس سے زور دار دھماکہ ہوا۔ کسی جانی نقصان کا سامنا نہیں ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ لیویز حکام کے مطابق بہرام نامی ریٹائرڈ لیویز اہلکار کی گاڑی پر پنجگور کے علاقے سراوان میں دستی بم حملہ کیا گیا ہے، جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سراوان میں نامعلوم افراد نے ریٹائرڈ اہلکار کی گاڑی پر دستی بم پھینک دیا، جس سے زور دار دھماکہ ہوا۔ واقعے کے بعد لیویز اور پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کئے، واقعہ کی تحقیقات کے لئے مزید کارروائی جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 951974

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/951974/پنجگور-ریٹائرڈ-لیویز-اہلکار-کی-گاڑی-پر-دستی-بم-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org