QR CodeQR Code

خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

4 Sep 2021 21:59

اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کا سامنا نہیں ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز خضدار سے 150 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا اور زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر بتائی جا رہی ہے۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس کرتے ہی شہری خوف کا شکار ہوکر اپنے مکانوں سے باہر آگئے۔ زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔


خبر کا کوڈ: 952158

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/952158/خضدار-اور-گردونواح-میں-زلزلے-کے-جھٹکے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org