QR CodeQR Code

سعودی فوجی اہداف پر یمن کیجانب سے بیلسٹک میزائلوں کیساتھ جوابی حملہ

5 Sep 2021 02:33

امریکی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ یمنی افواج و عوامی مزاحمتی فورسز نے حجاز کے جنوبی و مشرقی علاقوں میں واقع جارح سعودی فوجی اتحاد سے متعلق متعدد اہداف کو اپنے بیلسٹک میزائلوں کیساتھ نشانہ بنایا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جارح سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان سے نقل کرتے ہوئے امریکی چینل نے اعلان کیا ہے کہ یمنی مسلح افواج نے حجاز میں واقع متعدد سعودی فوجی اہداف کو اپنے بیلسٹک میزائلوں کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔ امریکی چینل اسکائی نیوز نے جارح سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان سے نقل کرتے ہوئے اطلاع دی کہ یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز کی جانب سے نجران و الدمام میں واقع سعودی فوجی اہداف کے خلاف کئی ایک بیلسٹک میزائل داغے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جارح سعودی فوجی اتحاد نے اپنے بیان کے آخر میں حسب معمول دعوی کیا کہ اس نے داغے گئے تمام یمنی میزائلوں کو ہوا میں ہی تباہ کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 952215

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/952215/سعودی-فوجی-اہداف-پر-یمن-کیجانب-سے-بیلسٹک-میزائلوں-کیساتھ-جوابی-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org