QR CodeQR Code

بلوچستان، بغیر دستاویزات کے افغان باشندوں کے سفر پر پابندی

7 Sep 2021 20:06

ایک اعلامیے کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے کوئٹہ ٹو کراچی شاہراہ پر ان افغان باشندوں کے سفر پر پابندی لگا دی ہے جنکے پاس دستاویزات نہیں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے کراچی اور کوئٹہ کے راستے پر بغیر سفری دستاویزات کے افغان باشندوں کے سفر پر پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں کوچوں اور بسوں پر سفر نہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ایک اعلامیہ کے مطابق کوچ مالکان کو اپنی کوچز میں بغیر دستاویزات کے افغان شہریوں کو سوار نہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اگر کسی کوچ میں افغان باشندے بغیر دستاویزات کے سفر کرتے ہوئے پائے گئے تو پہلی بار کوچ کمپنی ان مسافروں کو واپس کوئٹہ پہنچانے کی پابند ہوگی، جبکہ کوچ میں دوسری مرتبہ بغیر دستاویزات کے افغان باشندے سفر کرتے ہوئے پائے گئے تو کوچ کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 952666

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/952666/بلوچستان-بغیر-دستاویزات-کے-افغان-باشندوں-سفر-پر-پابندی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org