0
Tuesday 7 Sep 2021 20:06

بلوچستان، بغیر دستاویزات کے افغان باشندوں کے سفر پر پابندی

بلوچستان، بغیر دستاویزات کے افغان باشندوں کے سفر پر پابندی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے کراچی اور کوئٹہ کے راستے پر بغیر سفری دستاویزات کے افغان باشندوں کے سفر پر پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں کوچوں اور بسوں پر سفر نہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ایک اعلامیہ کے مطابق کوچ مالکان کو اپنی کوچز میں بغیر دستاویزات کے افغان شہریوں کو سوار نہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اگر کسی کوچ میں افغان باشندے بغیر دستاویزات کے سفر کرتے ہوئے پائے گئے تو پہلی بار کوچ کمپنی ان مسافروں کو واپس کوئٹہ پہنچانے کی پابند ہوگی، جبکہ کوچ میں دوسری مرتبہ بغیر دستاویزات کے افغان باشندے سفر کرتے ہوئے پائے گئے تو کوچ کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 952666
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش