QR CodeQR Code

احتجاج میں بیٹھے طلباء پر پولیس کا لاٹھی چارج، متعدد طلباء گرفتار

8 Sep 2021 19:42

طلباء جماعتوں نے احتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ کی اہم شاہراہ بند کر دی تو پولیس نے لاٹھی چارج کرتے ہوئے طلباء کو ہٹا دیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے انٹری ٹیسٹ میں بے ضابطگیوں کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے طلباء جماعتیں آج اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے جمع ہوئی۔ طلباء نے پریس کلب کے سامنے پلے کارڈز اور تقریروں کے ذریعے اپنے تحفظات کا اظہار کیا، مگر کچھ دیر بعد انہوں نے اپنے احتجاج کا رخ ریڈ زون ایریا کی طرف موڑ دیا اور احتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ سیکرٹریٹ کے سامنے آپہنچے۔ طلباء نے سرکاری عمارت کے سامنے اہم شاہراہ ٹریفک کے لئے مکمل طور پر بند کرتے ہوئے پی ایم سی کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی۔ احتجاج کی وجہ سے سرکاری عمارت میں بدنظمی اور ٹریفک میں شدت آئی تو پولیس حکام نے طلباء پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے متعدد طلباء کو گرفتار کر لیا۔ لاٹھی چارج کے نتیجے میں کچھ طلباء زخمی بھی ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 952852

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/952852/احتجاج-میں-بیٹھے-طلباء-پر-پولیس-کا-لاٹھی-چارج-متعدد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org