QR CodeQR Code

کوئٹہ، ضیاء لانگو کا طلباء پر تشدد کا نوٹس، گرفتار طلباء رہا

8 Sep 2021 23:17

طلباء جماعتوں کے احتجاج پر لاٹھی چارج کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ نے قصوروار کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کوئٹہ میں طلباء پر تشدد کا نوٹس لے لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ نے آئی جی پولیس سمیت متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا ہے کہ طلباء و طالبات ہماری قوم کا مستقبل ہیں۔ طلباء کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ جو بھی طلباء گرفتار کئے گئے تھے، انہیں رہا کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء پر تشدد کے واقعے کے قصوروار کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 952880

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/952880/کوئٹہ-ضیاء-لانگو-کا-طلباء-پر-تشدد-نوٹس-گرفتار-رہا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org