QR CodeQR Code

لاہور، دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 3 دہشتگرد گرفتار

10 Sep 2021 17:53

سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور سے گرفتار ہونیوالے ملزمان سے دستی بم، بارودی مواد، اسلحہ اور لیپ ٹاپ برآمد کیا گیا ہے۔ انکا ہدف قانون نافذ کرنیوالے ادارے اور حساس تنصیبات تھیں۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے لاہور میں آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ دہشت گردوں کو آئیڈیل پارک ٹاؤن شپ سے گرفتار کیا گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار افراد میں جنید ضیاu، محمد وقاص اور محمد جواد شامل ہیں۔ ان کا تعلق کالعدم داعش سے ہے۔ سی ٹی ڈی نے اپنے بیان میں کہا کہ ملزمان سے دستی بم، بارودی مواد، اسلحہ اور لیپ ٹاپ برآمد کیا گیا ہے۔ ان کا ہدف قانون نافذ کرنے والے ادارے اور حساس تنصیبات تھیں۔


خبر کا کوڈ: 953137

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953137/لاہور-دہشتگردی-کا-منصوبہ-ناکام-3-دہشتگرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org