0
Friday 10 Sep 2021 17:53

لاہور، دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 3 دہشتگرد گرفتار

لاہور، دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 3 دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے لاہور میں آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ دہشت گردوں کو آئیڈیل پارک ٹاؤن شپ سے گرفتار کیا گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار افراد میں جنید ضیاu، محمد وقاص اور محمد جواد شامل ہیں۔ ان کا تعلق کالعدم داعش سے ہے۔ سی ٹی ڈی نے اپنے بیان میں کہا کہ ملزمان سے دستی بم، بارودی مواد، اسلحہ اور لیپ ٹاپ برآمد کیا گیا ہے۔ ان کا ہدف قانون نافذ کرنے والے ادارے اور حساس تنصیبات تھیں۔
خبر کا کوڈ : 953137
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش