QR CodeQR Code

کوئٹہ، کرپشن کیس کی سماعت، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کو قید اور جرمانے کی سزا

10 Sep 2021 18:28

سماعت کے دوران جرم ثابت ہونے پر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے اسے جیل منتقل کرنے کا حکم دیدیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ احتساب عدالت نے کوئٹہ میں محکمہ خوراک میں کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کو 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج منور احمد شاہوانی نے سماعت کے دوران جرم ثابت ہونے پر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شکر خان کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے انہیں جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالتی حکم کے مطابق مجرم دس سال تک سرکاری عہدوں کے لئے نااہل تصور کیا جائے گا۔ عدالتی حکم کے مطابق مجرم کسی بھی بینک سے قرض اور مالی فوائد حاصل نہیں کرسکے گا۔


خبر کا کوڈ: 953147

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953147/کوئٹہ-کرپشن-کیس-کی-سماعت-اسسٹنٹ-فوڈ-کنٹرولر-کو-قید-اور-جرمانے-سزا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org