QR CodeQR Code

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ

14 Sep 2021 15:08

کراچی کے خصوصی دورہ کے موقع پر بری فوج کے سربراہ نے خطے میں ہائبرڈ خطرات سے موثر طور پر نمٹنے پر زور دیا۔ انہوں نے شہداء کے ورثاء سے بھی ملاقات کی۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا۔ دورہ کے موقع پر آرمی چیف کو کور کی پیشہ وارانہ تیاریوں، تربیتی مراحل، انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے اس موقع پر خطے میں ہائبرڈ خطرات سے موثر طور پر نمٹنے پر زور دیا۔ انہیں اس موقع پر کراچی میں مختلف ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔ خاتون پاکستان گورنمنٹ گرلز سکول کراچی کے دورہ کے موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کم آمدنی والے گھرانوں کی بچیوں کو اعلیٰ اور جدید تعلیمی سہولتوں کی فراہمی کو سراہا۔ آرمی چیف نے شہداء کے خاندانوں سے گفتگو بھی کی۔ اس موقع پر انہوں نے شہداء کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کیلئے تمام ضروری اقدامات کی ہدایت بھی کی۔


خبر کا کوڈ: 953773

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953773/آرمی-چیف-جنرل-قمر-جاوید-باجوہ-کا-کور-ہیڈ-کوارٹرز-کراچی-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org