0
Tuesday 14 Sep 2021 15:08

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا۔ دورہ کے موقع پر آرمی چیف کو کور کی پیشہ وارانہ تیاریوں، تربیتی مراحل، انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے اس موقع پر خطے میں ہائبرڈ خطرات سے موثر طور پر نمٹنے پر زور دیا۔ انہیں اس موقع پر کراچی میں مختلف ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔ خاتون پاکستان گورنمنٹ گرلز سکول کراچی کے دورہ کے موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کم آمدنی والے گھرانوں کی بچیوں کو اعلیٰ اور جدید تعلیمی سہولتوں کی فراہمی کو سراہا۔ آرمی چیف نے شہداء کے خاندانوں سے گفتگو بھی کی۔ اس موقع پر انہوں نے شہداء کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کیلئے تمام ضروری اقدامات کی ہدایت بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 953773
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش