QR CodeQR Code

جس دن میرے اتحادی ساتھ چھوڑ دینگے، مستعفی ہو جاؤنگا، وزیراعلیٰ بلوچستان

15 Sep 2021 21:58

اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ میرے لئے یہ اہم ہے کہ میری جماعت اور میرے اتحادی میرے ساتھ ہیں۔ جس دن وہ ساتھ چھوڑ دیں، مستعفی ہو جاؤنگا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ مجھے تحریک عدم اعتماد کا کوئی خوف نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے لئے یہ زیادہ اہم ہے کہ میری جماعت اور میرے اتحادی میرے ساتھ ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ جس دن میری جماعت اور اتحادی میرا ساتھ چھوڑ دیں گے، تب میرے لئے پارلیمان کا سربراہ ہونا کوئی معنی نہیں رکھے گا۔ اس دن میں خود اپنے عہدے سے مستعفی ہو جاؤنگا۔ وزیراعلیٰ نے اپنی ٹویٹ میں تحریک عدم اعتماد کی درخواست کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 954027

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954027/جس-دن-میرے-اتحادی-ساتھ-چھوڑ-دینگے-مستعفی-ہو-جاؤنگا-وزیراعلی-بلوچستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org