0
Wednesday 15 Sep 2021 21:58

جس دن میرے اتحادی ساتھ چھوڑ دینگے، مستعفی ہو جاؤنگا، وزیراعلیٰ بلوچستان

جس دن میرے اتحادی ساتھ چھوڑ دینگے، مستعفی ہو جاؤنگا، وزیراعلیٰ بلوچستان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ مجھے تحریک عدم اعتماد کا کوئی خوف نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے لئے یہ زیادہ اہم ہے کہ میری جماعت اور میرے اتحادی میرے ساتھ ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ جس دن میری جماعت اور اتحادی میرا ساتھ چھوڑ دیں گے، تب میرے لئے پارلیمان کا سربراہ ہونا کوئی معنی نہیں رکھے گا۔ اس دن میں خود اپنے عہدے سے مستعفی ہو جاؤنگا۔ وزیراعلیٰ نے اپنی ٹویٹ میں تحریک عدم اعتماد کی درخواست کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 954027
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش