QR CodeQR Code

تاریخ میں پہلی مرتبہ پیٹرول 120 روپے کا ہندسہ عبور کر گیا

15 Sep 2021 22:47

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے ایک پیسہ اضافہ کیا گیا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 92 پیسے اور مٹی کی تیل کی قیمت میں 5 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔


 اسلام ٹائمز۔ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا۔ گزشتہ روز اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 10 روپے اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی گئی تھی جبکہ وزارت خزانہ نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی سمری موصول ہونے کی بھی تصدیق کر دی تھی۔ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے ایک پیسہ اضافہ کیا گیا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 92 پیسے اور مٹی کی تیل کی قیمت میں 5 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے وزارت خزانہ کو بھیجی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی تاہم حکومت نے تجویز کے برعکس 5 روپے اضافہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 954036

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954036/تاریخ-میں-پہلی-مرتبہ-پیٹرول-120-روپے-کا-ہندسہ-عبور-کر-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org