0
Wednesday 15 Sep 2021 22:47

تاریخ میں پہلی مرتبہ پیٹرول 120 روپے کا ہندسہ عبور کر گیا

تاریخ میں پہلی مرتبہ پیٹرول 120 روپے کا ہندسہ عبور کر گیا
 اسلام ٹائمز۔ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا۔ گزشتہ روز اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 10 روپے اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی گئی تھی جبکہ وزارت خزانہ نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی سمری موصول ہونے کی بھی تصدیق کر دی تھی۔ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے ایک پیسہ اضافہ کیا گیا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 92 پیسے اور مٹی کی تیل کی قیمت میں 5 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے وزارت خزانہ کو بھیجی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی تاہم حکومت نے تجویز کے برعکس 5 روپے اضافہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 954036
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش