QR CodeQR Code

طالبان سے 2 ہفتے تک کابل میں داخل نہ ہونے کا معاہدہ تھا، زلمے خلیل زاد

16 Sep 2021 07:54

زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کے دوران اقتدار کی منتقلی عمل میں آنی تھی، لیکن اشرف غنی کے اچانک جانے سے طالبان کے ساتھ معاہدہ ٹوٹ گیا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی مذاکرات کار زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ معاہدہ تھا کہ دو ہفتے تک کابل میں داخل نہیں ہوں گے۔ زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کے دوران اقتدار کی منتقلی عمل میں آنی تھی، لیکن اشرف غنی کے اچانک جانے سے طالبان کے ساتھ معاہدہ ٹوٹ گیا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں طالبان نے کہا کہ کیا امریکی فوج کابل کی سکیورٹی یقینی بنائے گی۔ جس پر امریکا کا جواب تھا کہ ہم نے سکیورٹی کی ذمہ داری نہیں لی۔


خبر کا کوڈ: 954085

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954085/طالبان-سے-2-ہفتے-تک-کابل-میں-داخل-نہ-ہونے-کا-معاہدہ-تھا-زلمے-خلیل-زاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org