QR CodeQR Code

کوئٹہ، تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے اپوزیشن متحرک

16 Sep 2021 17:12

ذرائع کے مطابق گذشتہ شب اپوزیشن اور ناراض ارکان کے درمیان میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ دوسری جانب چیئرمین سینیٹ حکومت بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی کی اپوزیشن جماعتیں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لئے متحرک ہوگئی ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق گذشتہ شب بلوچستان اسمبلی کی متحدہ اپوزیشن جماعتوں اور ناراض حکومتی ارکان کے مابین مشترکہ میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ بتایا جا رہا ہے کہ میٹنگ میں بلوچ اور پشتون روایات پر مبنی وعدوں کی دوبارہ تجدید کی گئی ہے۔ دوسری جانب یہ خبریں بھی موصول ہو رہی ہیں کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی بلوچستان کی حکومت بچانے کے لئے میدان میں اتر چکے ہیں اور معاملات سنبھالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔


خبر کا کوڈ: 954169

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954169/کوئٹہ-تحریک-عدم-اعتماد-کی-کامیابی-کیلئے-اپوزیشن-متحرک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org