QR CodeQR Code

سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، دو مزید دہشتگرد ہلاک

17 Sep 2021 19:46

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آپریشن رزمک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا تھا۔ آپریشن کے بعد علاقے میں کلیرینس آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ آپریشن کا مقصد باقی بچ جانے والے دہشت گردوں کا خاتمہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی۔ سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آپریشن رزمک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا تھا۔ آپریشن کے بعد علاقے میں کلیرینس آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ آپریشن کا مقصد باقی بچ جانے والے دہشت گردوں کا خاتمہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 954361

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954361/سیکیورٹی-فورسز-کا-شمالی-وزیرستان-میں-ا-پریشن-دو-مزید-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org