0
Friday 17 Sep 2021 19:46

سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، دو مزید دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، دو مزید دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی۔ سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آپریشن رزمک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا تھا۔ آپریشن کے بعد علاقے میں کلیرینس آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ آپریشن کا مقصد باقی بچ جانے والے دہشت گردوں کا خاتمہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 954361
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش