QR CodeQR Code

اسرائیل سے تعلقات کیلئے مزید عرب ممالک کی حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے، امریکا

18 Sep 2021 12:49

اسرائیل، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مراکش کے وزرائے خارجہ ورچوئل اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس کی صدارت امریکی وزیر خارجہ نے کی۔


اسلام ٹائمز۔ عرب اسرائیل تعلقات بحالی کا ایک سال مکمل ہونے پر امریکی وزیر خارجہ نے عرب اور اسرائیلی ہم منصبوں کے ساتھ ورچوئل اجلاس منعقد کیا۔ اسرائیل، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مراکش کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کے لئے مزید عرب ممالک کی حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے۔ سعودی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ رواں ماہ بحرین کا بھی دورہ کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 954469

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954469/اسرائیل-سے-تعلقات-کیلئے-مزید-عرب-ممالک-کی-حوصلہ-افزائی-جاری-رکھیں-گے-امریکا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org