QR CodeQR Code

حکومت صنعتوں کے فروغ کیلئے سہولیات فراہم کریگی، شبلی فراز

18 Sep 2021 18:02

گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت صنعتکاروں کو سہولیات فراہم کر رہی ہے، تاکہ صنعتوں کا فروغ ہوسکے اور لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آسکیں۔


اسلام تائمز۔ وفاقی وزیر شبلی فراز نے گجرات میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گرمیوں میں بجلی کی طلب میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ 60 سے 65  فیصد بجلی ائرکنڈیشنز اور پنکھوں کیلئے استعمال ہوتی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے بجلی کی بچت کی جا سکتی ہے۔ اس سے صارفین کو بل میں بھی کمی آئے گی۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے مزید کہا ہے کہ حکومت صنعتکاروں کو سہولیات فراہم کر رہی ہے، تاکہ صنعتوں کا فروغ ہوسکے اور لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آسکیں۔


خبر کا کوڈ: 954507

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954507/حکومت-صنعتوں-کے-فروغ-کیلئے-سہولیات-فراہم-کریگی-شبلی-فراز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org