QR CodeQR Code

عوام کو ریلیف دینے کے بجائے حکومت انکی جیب پر ڈاکے ڈال رہی ہے، حمزہ شہباز

19 Sep 2021 02:20

نون لیگی رہنماء نے بجلی کے بلوں پر ٹیکس کے نفاذ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے بجلی کے بلوں میں 5 سے 35 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس کا نفاذ حکومتی بے حسی اور بے رحمی کا مظہر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مہنگائی کا سامنا کرتے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے یہ حکومت ان کی جیب پر مزید ڈاکے مار رہی ہے۔ حمزہ شہباز نے نے بجلی کے بلوں پر ٹیکس کے نفاذ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے بجلی کے بلوں میں 5 سے 35 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس کا نفاذ حکومتی بے حسی اور بے رحمی کا مظہر ہے۔ ہوشربا مہنگائی کا سامنا کرتے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے یہ حکومت ان کی جیب پر مزید ڈاکے مار رہی ہے۔ یہ حکومت پاکستان کو جس معاشی دلدل میں دھکیل چکی ہے اس سے نکالنا دہائیوں کا کام ہو گا، آخر پاکستان کے عوام کو کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے۔ خزانہ بھرا ہوا دکھانے کے لئے حکومت عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ لاد رہی ہے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ حکومت اپنے تین سالہ دور میں 59 کے قریب صدارتی آرڈیننس نافذ کر چکی ہے، قانون سازی کے لئے پارلیمنٹ کو استعمال کرنے کے بجائے یہ حکومت آمرانہ طرز حکومت اپنائے ہوئے ہے۔


خبر کا کوڈ: 954572

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954572/عوام-کو-ریلیف-دینے-کے-بجائے-حکومت-انکی-جیب-پر-ڈاکے-ڈال-رہی-ہے-حمزہ-شہباز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org