QR CodeQR Code

پاک ایران جوائنٹ چیمبر آف کامرس کے انتخابات مکمل

19 Sep 2021 12:46

کارپوریٹ کلاس سے عنصر ظہور، عمیر پراچہ، نادر علی ہزارہ، سید علی رضا رضوی، حمید اللہ درانی، حافظ قاسم شہزاد اور شازیہ سلیمان منتخب ہوئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاک ایران جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات برائے سال 2021-22 کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ انتخابات کے مطابق کارپوریٹ کلاس سے عنصر ظہور، عمیر پراچہ، نادر علی ہزارہ، سید علی رضا رضوی، حمید اللہ درانی، حافظ قاسم شہزاد اور شازیہ سلیمان منتخب ہوئی ہیں جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس سے فیض اللہ نورائی، نصرالدین، عبدالقادر، عبدالخالق، سعد اللہ خان، فواد علی شاہ اور سرفراز رضا خان منتخب ہوگئے۔ نومنتخب عہدیداروں نے پاک ایران تجارت کے فروغ کیلئے کردار ادا کرنے کا عزم کیا۔ سید علی رضا رضوی کا کہنا تھا کہ پاک ایران جوائنٹ چیمبر آف کامرس تمام سرمایہ کاروں کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم ہے، جس سے باہمی تجارت کو فروغ دینے کیلئے مواقع موجود ہیں۔


خبر کا کوڈ: 954626

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954626/پاک-ایران-جوائنٹ-چیمبر-ا-ف-کامرس-کے-انتخابات-مکمل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org