QR CodeQR Code

پشاور، سی این جی اسٹیشن پر رکشہ کا سلنڈر پھٹ گیا، 4 افراد زخمی

19 Sep 2021 23:54

واقعہ کے بعد ریسکیو اہلکاروں کو اطلاع دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں کوہاٹ روڈ پر واقع سی این جی اسٹیشن پر رکشہ کا سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ تھانہ رحمان بابا کی حدود کوہاٹ اڈہ کے قریب سی این جی فلنگ اسٹیشن میں رکشہ میں سی این جی ڈلواتے ہوئے سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، جس میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔واقعہ کے بعد ریسکیو اہلکاروں کو اطلاع دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 954692

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954692/پشاور-سی-این-جی-اسٹیشن-پر-رکشہ-کا-سلنڈر-پھٹ-گیا-4-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org