0
Sunday 19 Sep 2021 23:54

پشاور، سی این جی اسٹیشن پر رکشہ کا سلنڈر پھٹ گیا، 4 افراد زخمی

پشاور، سی این جی اسٹیشن پر رکشہ کا سلنڈر پھٹ گیا، 4 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں کوہاٹ روڈ پر واقع سی این جی اسٹیشن پر رکشہ کا سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ تھانہ رحمان بابا کی حدود کوہاٹ اڈہ کے قریب سی این جی فلنگ اسٹیشن میں رکشہ میں سی این جی ڈلواتے ہوئے سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، جس میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔واقعہ کے بعد ریسکیو اہلکاروں کو اطلاع دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 954692
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش